Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ایرانی سپریم لیڈر کا ہزاروں قیدیوں کیلئے معافی کا اعلان

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے ریاست مخالف جرائم کے مرتکب افراد سمیت ہزاروں قیدیوں کیلئے معافی کا اعلان کر دیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی اِرنا کی رپورٹ کے مطابق عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی کی تجویز کے بعد علی خامنہ ای نے 2,887 قیدیوں کی سزائیں معاف اور کم کرنے پر اتفاق کیا۔

ارنا نے کہا کہ 59 افراد کی سزائے موت کو قید میں تبدیل کر دیا گیا۔ ریاست مخالف جرائم کے مرتکب 39 اور 40 غیر ملکی بھی معافی پانے والوں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ خامنہ ای جو تمام ریاستی معاملات پر حتمی فیصلہ دیتے ہیں، بعض مواقع پر قیدیوں کیلئے معافی کا اعلان کرتے ہیں۔

Related posts

پی ٹی اے کا مرحومین کے شناختی کارڈ پر جاری سمیں 15 اکتوبر سے بلاک کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

ایک بال پر 13 رنز، بھارت نے منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

Mobeera Fatima

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں ، راشد خان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment