Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

علاج کے بہانے آنیوالے افغان شہریوں کا پاکستان سے دیگر ممالک جانے کا انکشاف

جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ پر پاکستان آنے والے افغان شہریوں کا دیگر ممالک جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

 ایف آئی اے حکام کے مطابق پاکستان کے وزٹ ویزے بند ہونے کی وجہ سے افغان شہریوں کی بڑی تعداد علاج کے بہانے پاکستان کے ویزے حاصل کر رہی ہے۔

حکام  نے بتایا کہ ایسے افغان شہری کابل سے اسلام آباد آتے ہیں، پھر وہ اسلام آباد، لاہور یا کراچی کے مختلف سفارت خانوں یا قونصلیٹ سے مختلف ممالک کے ویزے حاصل کرتے ہیں اور پھر پاکستان سے ان ممالک کا سفر کرتے ہیں۔

امیگریشن حکام نے بتایا کہ گزشتہ 3 دن کے دوران ایسے 9 افغانوں کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا جو جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ پر علاج کے بہانے پاکستان آئے تھے اور پھر یہاں سے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

امیگریشن حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار افغان شہریوں کو ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے عدالتی احکامات پر جیل بھیج دیا ہے۔

Related posts

ڈیجیٹل دہشتگردی ہو رہی ہے، ریاست بھی محفوظ نہیں، عظمیٰ بخاری

Mobeera Fatima

پاکستان میں گندم کا کاشتکار ڈپریشن کا شکار ہے، کسان رہنما خالد کھوکھر

Mobeera Fatima

فلم میں جینز اور پینٹ پہننے پربہت تنقید کا سامنا کیا، یشما گل

Mobeera Fatima

Leave a Comment