Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر 80 ہزار کی حد عبور کر لی ، ڈالر مزید سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، انڈیکس ایک بار پھر 80 ہزار کی سطح عبور کر گیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

بدھ کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 615 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 80 ہزار 106 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 8 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت  278 روپے 5 پیسے ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کا ریٹ 278 روپے ، 13 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Related posts

مخصوص ارکان کی گورنر ہائوس میں حلف برداری پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

Mobeera Fatima

آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی 20 کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی

Mobeera Fatima

ملٹن اس صدی کا خطرناک ترین سمندری طوفان ہوسکتا ہے، امریکی حکام

Mobeera Fatima

Leave a Comment