Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

رواں ماہ بجلی کے بلوں میں 2.65 روپے فی یونٹ تک ریلیف دینے کا اعلان

وفاقی حکومت کی جانب سے رواں برس ستمبر کے بجلی بلوں میں صارفین کو 2.65 روپے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔

حکومت پاکستان پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق ستمبر کے بجلی بلوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2.93 روپے فی یونٹ کمی ہوئی ہے۔ جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.74 روپے فی یونٹ کا اضافہ ہوا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ایڈجسٹمنٹ ملا کر زرعی اور 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو ستمبر کے بلوں میں 2.19 روپے بشمول ٹیکس فی یونٹ جبکہ دیگر تمام صارفین کو 2.65 روپے بشمول ٹیکس فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 74 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ، اضافے کا اطلاق ڈسکوز سمیت کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔

Related posts

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری، سیاسی و عسکری قیادت شریک

Mobeera Fatima

چائلڈ لیبر عالمی چیلنج ، خاتمے کیلئے وفاق، صوبوں اور سول سوسائٹی کو مل کر کام کرنا ہوگا، صدر ، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

کراچی میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد گرفتار، ترجمان رینجرز

Mobeera Fatima

Leave a Comment