Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پشاور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 20 سے بڑھا کر 30 کر دی گئی

پشاور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 20 سے بڑھا کر 30 کر دی گئی ہے۔

وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے ججز کی تعداد بڑھا نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں  چیف جسٹس سمیت ججز کی تعداد 20 سے بڑھا کر 30 کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کا بل بھی پیش کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ حکومتی رکن کے بل میں ججز کی تعداد بڑھا کر 23 تجویز دی گئی ہے، گزشتہ دنوں اپوزیشن کی مخالفت کے باعث بل مؤخر کیا گیا تھا۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، ڈالر مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

شہزادی شیخہ مہرہ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شوہر کو طلاق دیدی

Mobeera Fatima

سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ، نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment