Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسپیکر کا تمام گرفتار ارکانِ پارلیمان کی رہائی کا حکم

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آئی جی اسلام آباد کو تمام گرفتار رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں اسپیکر اسمبلی نے گزشتہ روز ہونے والے واقعے پر ردِ عمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ گیٹ پر جو کچھ ہوا اس پر خاموش نہیں رہیں گے۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز جو کچھ ہوا اس کو پارلیمنٹ پر تیسرا حملہ سمجھتا ہوں۔ میں نے پارلیمنٹ گیٹ کی تمام فوٹیجز منگوائی ہیں، گزشتہ رات جو کچھ بھی ہوا اس پر یقینی طور پرایکشن لینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو ہم سنجیدگی سے دیکھیں گے، حقائق اور فوٹیج دیکھنے کے بعد ایکشن لیا جائے گا۔ فوٹیج دیکھ کر ہی اس کی ذمہ داری ڈالنی ہے۔

بعد ازاں اسپیکر اسمبلی کی جانب سے طلب کیے جانے پر آئی جی اسلام آباد اسپیکر چیمبر پہنچ گئے، ایس یس پی آپریشنز بھی انکے ہمراہ موجود ہیں۔  اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے آئی جی اسلام آباد کو تمام گرفتار رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

اس سے قبل اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ کل رات جو ہوا وہ پاکستان کی جمہوریت کا 9 مئی تھا جسے پاکستان کی تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ کل رات ہمارے رہنماؤں کو پارلیمنٹ ہاؤس، مسجد اور حجرے سے اٹھایا گیا، ہم اپنا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ آج میرا مقدمہ جمہوریت کا ہے، کل  رات جو ہوا، پارلیمان کے ساتھ ہوا ہے، سپیکر صاحب، ہم اسرائیل میں نہیں، پاکستان میں ہیں۔

Related posts

بارش، سردی اور برفباری کا الرٹ جاری، سب سے کم درجہ حرارت کس شہر کا رہا؟

Mobeera Fatima

پتنگ بازی کی اجازت ، پنجاب حکومت کو 22 دسمبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment