Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملک بھر میں یوم فضائیہ انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

اسلام آباد: ملک بھر میں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ 1965 کی پاک بھارت جنگ میں پاکستان ایئر فورس کا اہم کردار رہا۔

اس دن کو منانے کا مقصد ستمبر 1965 کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے کارناموں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ ستمبر 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا تھا۔

پاکستانی فضائیہ کا شمار دنیا کی دس بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے۔ اسی فورس نے 1965 کی جنگ میں وطن عزیز کی حفاظت کے لیے پاک فضائیہ کے جانبازوں نے جرات و بہادری کے لازوال داستانیں رقم کیں۔

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پاک بھارت جنگ میں 6 اور 7 ستمبر کو بھارتی فضائیہ کے 50 سے زائد طیارے گرا کر جنگ کا پانسہ پلٹ دیا تھا۔ پاک فضائیہ کے پائلٹوں نے اپنی حربی مہارت سے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔

آج ملک کے تمام چھوٹے بڑے ایئر بیسز پر 1965 کی جنگ کی یادگاروں کی نمائش کی جائے گی۔

Related posts

مری سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

26 ویں ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور ، فریقین سے جواب طلب

Mobeera Fatima

ن لیگ کا عابد شیرعلی کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment