Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

سونے کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 100 روپے تولہ ہو گئی

سونا مزید سستا ہو گیا، سونے کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 100 روپے تولہ ہو گئی۔

سونے کے فی تولہ نرخ میں 1400 روپے کی کمی ہو گئی، گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار کی کمی ہوئی تھی۔

اس طرح دو روز میں سونے کے نرخوں میں 2400 روپے کی کمی ہو گئی ہے، دس گرام سونا 1200 روپے سستا ہو گیا۔

دس گرام سونے کے نرخ 2 لاکھ 22 ہزار 994 روپے کی سطح پر آ گئے، عالمی سطح پر بھی سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 17 ڈالر کم ہو گئی جس سے فی اونس قیمت 2481ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

چاندی کے نرخ پچاس روپے تولہ کم ہو گئے، چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے ہو گئی ہے، دس گرام چاندی کی قیمت 2486.28 روپے کی سطح پر آگئی۔

Related posts

بھارتی سرپرستی میں پلنے والے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے ، صدر ، وزیراعظم

Mobeera Fatima

جب تک وہیل چیئر پر نہ بیٹھ جاؤں کرکٹ کھیلتا رہوں گا، شعیب ملک

Mobeera Fatima

پنجاب بھر میں یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ

Mobeera Fatima

Leave a Comment