Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے زیر التوا مقدمات کی تعداد میں اضافے کے باعث چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکومت نے عدلیہ سے متعلق اہم قانون سازی کا فیصلہ کرتے ہوئے 1997 ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ ( ججزتعداد ) ترمیمی بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیا ہے۔

حکومتی رکن بیرسٹر دانیال چوہدری کے مجوزہ بل کے مندرجات بھی سامنے آ گئے ہیں جن کے مطابق ججز کی تعداد میں اضافے سے کیسز کی بر وقت سماعت اور فیصلوں کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ ججز کی تعداد بڑھانے سے کسی جج پر غیر ضروری دباؤ میں کمی ہو گی۔

واضح رہے کہ اس وقت عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس اور 2 ایڈہاک ججز سمیت اس وقت ججز کی کل تعداد 19 ہے۔

Related posts

شنگھائی فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ’دیمک‘ کا بیسٹ ایڈیٹنگ اور فلم نایاب کا اسپیشل جیوری ایوارڈ اپنے نام

Mobeera Fatima

اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری، اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی جماعتوں کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کردی

Mobeera Fatima

پاکستان میں دیوالی کی رونقیں، صدر، وزیراعظم کی ہندو برادری کو مبارکباد

Mobeera Fatima

Leave a Comment