Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سلو انٹرنیٹ اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلو انٹرنیٹ اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف درخواست پر اعتراضات دور کرتے ہوئے کیس کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سلو انٹرنیٹ اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف درخواست پر سماعت کی، وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر رکھا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ 3 اعتراضات کو جوڈیشل سائیڈ پر دیکھیں گے، چوتھا اعتراض درخواست میں نامناسب زبان کے استعمال کا ہے۔

وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ ہم نے صرف ٹوئٹ ساتھ لگایا ہے اس میں نامناسب زبان استعمال نہیں کی گئی، عدالت سے استدعا ہے کیس کل ہی سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست پر اعتراضات دور کرتے ہوئے کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

Related posts

ڈالر سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی

Mobeera Fatima

چینی کی قیمت میں 10 روپے تک اضافہ ہو گیا

Mobeera Fatima

وفاقی حکومت لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرے ، اسلام آباد ہائیکورٹ

admin

Leave a Comment