Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبرپختونخوا کے وزیرکمیونیکیشن اینڈورکس شکیل احمد خان مستعفی

خیبرپختونخوا کے وزیرکمیونیکیشن اینڈورکس شکیل احمد خان مستعفی ہوگئے ہیں۔

شکیل خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کواستعفیٰ بھجوا دیا ہے،انہوں نے علی امین گنڈاپور پر محکمے میں مداخلت کاالزام عائد کیا اور کہا کہ وہ کرپشن، بیڈگورننس کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا نے شکیل خان کو ہٹانے کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سمری پر دستخط کرکے آئینی اور قانونی تقاضا پورا کیا۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے سمری کل بھیجی گئی تھی ،اسلام آباد میں تھا ،آج واپس آتے ہی سمری پر دستخط کردیئے ،شکیل خان کو کرپشن بے نقاب کرنے پر کابینہ سے فارغ کیا گیا۔

پی ٹی آئی میں جو بھی کرپشن کیخلاف آواز اٹھائےگا، اس کایہی انجام ہوگا ،علاوہ ازیں سینئر رہنما پی ٹی آئی عاطف خان کا کہنا ہے کہ شکیل خان 10 سال خیبرپختونخوا کابینہ میں رہے ہیں۔

شکیل خان جیسا ایماندار وزیر نہیں دیکھا،شکیل خان نے صوبائی کابینہ میں کرپشن کی نشاندہی کی،شکیل خان کے خلاف سازش کی گئی،2 کردار جلد بے نقاب کریں گے۔

دریں اثنا ایم این اے جنید اکبر نے کہا کہ شکیل خان کرپٹ ہوتے تو بدعنوانی کی شکایت نہ کرتے۔

Related posts

چیئرمین پی سی بی نے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے معاوضوں اور میچ فیس میں اضافہ کر دیا

Mobeera Fatima

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس معطل کیا جائے ، سپریم کورٹ میں درخواست

Mobeera Fatima

شاہ چارلس نے میئر لندن صادق خان کو نائٹ کے اعزاز سے نواز دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment