Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب حکومت نے فنانس ایکٹ میں ترمیم کرکے پروفیشنل ٹیکس لاگو کر دیا

پنجاب حکومت نے غریب عوام پرایک اور بم گرا دیا، پنجاب فنانس ایکٹ 1977 میں ترمیم کرکے پروفیشنل ٹیکس لاگو کردیا گیا ہے۔

پرو فیشنل ٹیکس تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی تنخواہوں سے کاٹا جائے گا۔ پنجاب کی تمام کمپنیزکو تنخواہوں سے پرو فیشنل ٹیکس کی کٹوتی کا پابند کردیا گیا ہے۔

پروفیشنل ٹیکس جمع نہ کروانے پرکارروائی کی جائے گی،کمپنی کا چیف پرنسپل آفیسرپروفیشنل ٹیکس کی کٹوتی کرکے جمع کروائے گا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب فنانس ایکٹ1977 میں ترمیم کی درخواست کی گئی تھی،لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب فنانس ایکٹ 1977 میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related posts

مولانا فضل الرحمان کا آج یوم تشکر منانے کا اعلان

Mobeera Fatima

سونے کے ماہانہ لاکھوں روپے کمائیں، بھارتی کمپنی کی انوکھی پیشکش

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس میں بڑی کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment