Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کا فیصلہ مسترد

وفاقی کابینہ نےایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کا ای سی سی کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔

ای سی سی نے گذشتہ ہفتے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔سمری گزشتہ  روز کابینہ اجلاس میں پیش کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی درآمد پرتقریباً10ارب روپے کی لاگت آنی تھی۔ درآمدی یوریاکے لیے5ارب 86کروڑ روپے سےزائد کی سبسڈی کی ضرورت پڑنی تھی۔

درآ مدی یوریا کی فی50 کلوبوری مقامی قیمت کےمقابلے2932روپےتک مہنگی پڑنی تھی۔ ٹریڈنگ کارپوریشن نےڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کے لیے ٹینڈرجاری کیا تھا۔

ای سی سی نے کم سے کم قیمت پر موصول بولی کی منظوری دی تھی۔پلانٹس کوگیس کی فراہمی پر یوریا کی کوئی قلت نہیں ہوگی۔

Related posts

ملک کے بڑے شہروں میں پاسپورٹس اجراء کا بیک لاگ ختم

Mobeera Fatima

یکم جولائی سے17 اگست تک بارشوں کے دوران 189 افراد جاں بحق، 333 زخمی

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان

Mobeera Fatima

Leave a Comment