Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

کمار سانو کی عمران خان کیلئے گانا گانے کی تردید

معروف بھارتی گلوکار کمار سانو نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے گانا گانے کی تردید کی ہے۔

آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر وضاحتی پوسٹ  میں انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے کبھی کوئی گانا نہیں گایا،فیس بک پر گردش آڈیو میری آواز نہیں ہے بلکہ وہ آواز آرٹیفیشل انٹیلجنس کا استعمال کرکے بنائی گئی ہے۔

گلوکار نے مزید کہا کہ کچھ لوگ مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسی لیے میں اپنے مداحوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ گانے سے متعلق خبر جعلی ہے اور جھوٹی ہے۔

انہوں نے بھارتی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ ٹیکنالوجی کا سنگین اور غلط استعمال ہے، میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اے آئی اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کی جائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kumar Sanu (@kumarsanuofficial)

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کمار سانو کو عمران خان کی رہائی کے لیے کنسرٹ میں گانا گاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

واضح رہے ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ کسی گلوکار یا موسیقار نے مصنوعی ذہانت سے بنائی جانے والی موسیقی یا گانے پر اعتراض کیا ہو۔

اس سے قبل بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ نے کچھ مصنوعی ذہانت کی مدد سے موسیقی بنانے والے پلیٹ فارمز کے خلاف بمبئی ہائی کورٹ میں ایک مقدمہ درج کرایا تھا۔

Related posts

عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمت میں اضافہ

Mobeera Fatima

سونا 2 لاکھ 57 ہزار400روپے کا تولہ ہو گیا

Mobeera Fatima

الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment