Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

ڈالر کی قیمت میں اضافہ ، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

پیر کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے پر آ گئی۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزمثبت رجحان دیکھنے میں آیا ،100 انڈیکس میں 237 پوائنٹس کا اضافہ
ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 78 ہزار 806 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری دن کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 78 ہزار 569 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Related posts

ٹیکس عائد کئے جانے کے بعد چینی، گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ

Mobeera Fatima

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺمیں 4 نئے اماموں کی تقرری، شاہی فرمان جاری

Mobeera Fatima

زمبابوے ٹی ٹین لیگ ، پی سی بی کا کرکٹرز کو این او سی دینے سے انکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment