Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستانی افسران تائیوان سے کوئی رابطہ نہ رکھیں، وفاقی حکومت کی نئی ایڈوائزری جاری

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے تائیوان اورشمالی کوریا کے متعلق تعلقات پر اپنے سرکاری افسران کو نئی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ 

کابینہ ڈویژن ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی سرکار کے اہلکاران تائیوان سے کوئی سرکاری و غیرسرکاری تعلق نہ رکھیں، کابینہ ڈویژن ایڈوائزری کیمطابق کوئی بھی سرکاری اہلکارتائیوان انتظامیہ سے رابطہ نہ کرے، کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کی ہدایات جاری کردیں۔

پاکستان نے یہ فیصلہ ون چائنہ پالیسی کے تحت کیا ہے، ڈیموکریٹک رپبلک کوریا سے رابطے سے پہلے حکام کو وزیراعظم آفس اوروزارت خارجہ سے اجازت لینا ہوگی۔

وہ ممالک جنکے ساتھ پاکستان کے کشیدہ ہیں سے رابطہ وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے پیشگی اجازت لینا ہوگا، تمام سرکاری ملازمین بھارت کے پرائیویٹ یا سرکاری دورے سے پہلے وزارت داخلہ اور خارجہ سے این او سی لینگے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ ہر چند سال بعد پاکستان اپنی سرکاری پالیسی کو دہراتا ہے، پاکستان کا تائیوان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ترجمان نے ہم انویسٹگیشن ٹیم سے گفتگو میں بتایا ہے کہ پاکستان تائیوان کو چین کا ایک صوبہ سمجھتاہے، ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ پاکستان کی ون چائنہ پالیسی کا خاصہ ہے

Related posts

کپل شرما کے وزن میں غیر معمولی کمی، مداح حیران

Mobeera Fatima

پی ایس ایل سیزن 10 کا ریپلیسمنٹ ڈرافٹ کل ہو گا

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ایک لاکھ ، 16 ہزار کی حد بحال

Mobeera Fatima

Leave a Comment