Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

غزہ ، نہتے فلسطینیوں پر بموں کی بارش ، مزید 40 شہید ، درجنوں زخمی

غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری ،24 گھنٹوں کے دوران بمباری سے مزید 40 سے زائد فلسطینی شہید اور 71 زخمی ہو گئے۔  

مغربی کنارے میں جنین اور طوباس میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں اور ڈرون حملے میں 8 فلسطینی شہید ہوئے۔

دوسری جانب اسرائیل کے مغربی شہر نہاریہ پر حزب اللّٰہ نے ڈرون حملہ کیا، ڈرون ایک عمارت سے ٹکرایا ، اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان پر فضائی حملے میں حزب اللّٰہ کا سینیئر کمانڈر شہید ہو گیا۔

ادھر حماس نے سینئر رہنما محمد اسماعيل درويش کو سیاسی دفتر کا عبوری سربراہ مقرر کر دیا۔ قطر میں مقیم محمد اسماعيل درويش نئے سربراہ کے انتخاب تک حماس کے انتظامی امور کی دیکھ بھال کریں گے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں بچوں میں غذائی کمی میں جون کے مقابلے میں جولائی میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Related posts

منشیات کیس، کارساز حادثے کی ذمہ دار ملزمہ نتاشہ کی درخواستِ ضمانت مسترد

Mobeera Fatima

اسلام آباد: جماعت اسلامی دھرنا، دفعہ 144 نافذ، اہم شاہراہوں پر کنٹینر لگادیے گئے

Mobeera Fatima

آذربائیجان کے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط

Mobeera Fatima

Leave a Comment