Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ڈیجیٹل دہشتگردی ہو رہی ہے، ریاست بھی محفوظ نہیں، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دہشتگردی ہو رہی ہے، ریاست بھی محفوظ نہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کس رول کے تحت چل رہے ہیں، دنیا بھر میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے رولز ہیں، پاکستان میں ہر کوئی کسی بھی طرح کی پوسٹ کر رہا ہے کوئی روکنے والا نہیں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا آزادی اظہار رائے کی آڑ میں غلط استعمال کیا جاتا ہے، اب سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا استعمال رولز ریگولیشنز کے تحت کیا جائے گا، ہم سوشل میڈیا کے خلاف نہیں ہیں، پوری دنیا میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ ریگولیٹ ہوتے ہیں، پاکستان میں بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ رولز کے مطابق ریگولیٹ ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی ملک ایسے نہیں چلتا جیسے ہم پاکستان کو چلانے کی کوشش کر رہے ہیں، امید ہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اپنی ذمہ داری کو پورا کریں گی، چیف جسٹس صاحبہ نے جو آج سوالات اٹھائے وہ پارلیمان اور دیگر اداروں کیلئے بھی ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہاں پر تو ریاست محفوظ نہیں ہے، یہاں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ڈیجیٹل دہشتگردی ہو رہی ہے، کیپیٹل ہل پر حملہ ہوا تو ملزم کو 7 سال کی سزا دی گئی، ہمارے ملک میں کہا جاتا ہے جو مرضی ہو رہا ہے ہونے دیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج اوورسیز انقلابی بنے ہوئے ہیں، یہ کوئی طریقہ ہے کہ پاکستان کے اداروں کو کچھ بھی کہہ لیں گے، آزادی اظہار رائے کے نام پر پگڑیاں اچھالی جا رہی ہیں، اداروں کے سربراہان کی تصاویر لگا کرڈیجیٹل دہشتگردی ہو رہی ہے، رولز اور ریگولیشن کے بغیر کوئی سوشل میڈیا سائٹ نہیں چلنی چاہیے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بجلی بلوں پر ریلیف کے حوالے سے وفاقی حکومت پلان کر رہی ہے، اویس لغاری بتا رہے تھے وزیراعظم خود ذمہ داری سے کام کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب 100 سے 200 یونٹ والوں کو مفت سولر پینل اور بیٹری سمیت پورا پینل دیں گی، 200 سے 500 یونٹس والے پروٹیکٹڈ صارفین کو 10 فیصد پر سولر پینل ملیں گے، 90 فیصد پیسے حکومت ادا کرے گی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا کاشتکاروں کے لئے مفت ٹریکٹرز اور لینڈ لیولرز دینے اعلان

Mobeera Fatima

جڑواں شہروں میں میٹرو بس بند، موبائل فون سروس جزوی معطل، اسلام آباد مکمل بند

Mobeera Fatima

عادل بازئی کو نا اہل کرکے نشست خالی قرار دی جائے ، اسپیکر کا الیکشن کمیشن کو خط

Mobeera Fatima

Leave a Comment