Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

آئندہ دو سال کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت پاکستان سنبھالے گا

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی روٹیشن پالیسی کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نئے اے سی سی صدر ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ دو سال کے لیے اے سی سی کی صارت پاکستان سنبھالے گا۔ آئندہ دو سالہ مدت کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر ہوں گے۔

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کو روٹیشن پالیسی پر بنایا جاتا ہے۔ موجودہ اے سی سی صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کو رواں برس جنوری میں ایک سال کی توسیع ملی تھی۔

سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ مدت پوری ہونے کے بعد اے سی سی کی صدارت سے الگ ہو جائیں گے۔ اے سی سی کے گزشتہ اجلاس میں آئندہ مدت کی صدارت کے معاملے پر بات ہوئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سی سی کے اکتوبر میں ہونے والے اجلاس میں باقاعدہ صدارت کا اعلان کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بھی اس بات کی طرف اشارہ کرچکے ہیں کہ اے سی سی کا نیا صدر پاکستان سے ہوگا۔

Related posts

اتوار کی رات بلڈ مون کا نایاب نظارہ, ایشیا اور یورپ میں دکھائی دے گا

Mobeera Fatima

شادی کا اتنا ذکر کر لیا، شاید اسی وجہ سے نہیں ہو رہی: لائبہ خان

Mobeera Fatima

تحریک انصاف میں کوئی اختلافات نہیں ، 8 ستمبر کا جلسہ ضرور ہو گا ، شوکت یوسفزئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment