Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

ترسیلات زر 10.7 فیصد بڑھ کر 30.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2023-24 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر 30.3 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

اعدادوشمار کے مطابق پاکستان 2023 میں ترسیلات زر حاصل کرنے والے سرفہرست پانچ ممالک میں شامل ہوا۔ 2023 کے 27.3 ارب ڈالر کے مقابلے میں رواں سال سالانہ بنیادوں پر 10.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون 2024 میں پاکستان میں ترسیلاتِ زر کی آمد 3.16 ارب ڈالر رہی جو مئی کے 3.24 ارب ڈالر کے مقابلے میں ماہانہ بنیادوں پر 3 فیصد کم ہے۔

اسی طرح سالانہ بنیادوں پر ماہانہ ترسیلاتِ زر میں 44 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں ترسیلات زر 2.2 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ جون 2024 میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ 808.6 ملین ڈالر بھیجے رقوم بھیجیں۔ یہ رقم گزشتہ سال کے اسی مہینے میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے 516.1 ملین ڈالر کے مقابلے میں 57 فیصد زیادہ تھی۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے بھی ماہانہ بنیادوں پر 2 فیصد کمی واقع ہوئی۔ مئی میں بھیجے گئے 668.4 ملین ڈالر کے مقابلے میں جون میں 654.3 ملین ڈالر تک ترسیلات ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران برطانیہ سے ترسیلات زر کا حجم 487.4 ملین ڈالر رہا جو مئی 2024 کے 473 ملین ڈالر کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہے۔  یورپی یونین سے ترسیلات زر ماہانہ بنیادوں پر جون 2024 میں 330 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

دوسری طرف امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے جون 2024 میں 322.1 ملین ڈالر بھیجے جو ماہانہ بنیادوں پر 10 فیصد کم ہیں۔

Related posts

پاک سوزوکی نے بنگلہ دیش، افغانستان کو گاڑیاں برآمد کرنا شروع کر دیں

Mobeera Fatima

شاداب کی تنزلی، نسیم کی ترقی، نئے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیاں متوقع

Mobeera Fatima

کوہاٹ اور نوشہرہ میں سونا نکالنے والی غیر قانونی کمپنیوں کیخلاف آپریشن ، 200 مشینیں ضبط

Mobeera Fatima

Leave a Comment