Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر ، ڈالر بھی سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان رہا جس کے بعد انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ساڑھے 81 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔ 100 انڈیکس 390 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 551 پر آ گیا۔

15 جولائی کو 100 انڈیکس 1211 پوائنٹس اضافے کے بعد 81 ہزار 156 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بہتر ہو گئی ہے ، کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے پر آ گئی۔

Related posts

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز ، بابراعظم اور محمد رضوان امریکہ روانہ

Mobeera Fatima

شبلی فراز سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

Mobeera Fatima

مسجد الحرام میں تیسری توسیع کا بڑا حصہ نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment