Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیر اعظم نے ٹیکس کے معاملے پر استعفے کی بات کی ، بعض جگہوں سے دبائو ہے ، رانا ثناء اللہ

 وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے  ٹیکس کے معاملے پر استعفے کی بات کی تھی اس حوالے سے بعض جگہوں سے دباؤ ہے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی ہم توبیٹھنے کو تیار تھے اور آج بھی ہیں لیکن پی ٹی آئی بیٹھنے کو تیار نہیں، جب راستہ تصادم ہے تو پھر سب بے معنی ہے، پی ٹی آئی والے پورا زور لگائیں گے ہم بھی پورا زور لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے کنفیوژن مزید بڑھ گئی ہے، آزاد اراکین نے سنی اتحاد کونسل کے حلف نامے دیئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل گئی ، پی ٹی آئی نہیں لیکن سیٹیں پی ٹی آئی کو ملیں، اب اگلے 29 دن منڈی لگے گی ، ہارس ٹریڈنگ کا سلسلہ چلے گا۔

Related posts

سعودی عرب میں شدید سردی کی نئی لہر داخل، شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان

Mobeera Fatima

ہمیں کچھ مختلف کرنے کی ضرورت ہے، محمد رضوان

Mobeera Fatima

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

Mobeera Fatima

Leave a Comment