Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ، 3 افراد زخمی

کوئٹہ میں اختر آباد مغربی بائی پاس پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار اور ریسکیو حکام جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں ، جنہیں فوری طورپر بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہدھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، دھماکے کے بعد مغربی بائی پاس کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

Related posts

عوام سے میرا پیار کا رشتہ لوگوں سے برداشت نہیں ہوتا، مریم نواز

Mobeera Fatima

دبئی ہمارا اربوں کا نقصان کرا رہا ہے، بھارتی ایئرلائنز حکومت کے آگے رو پڑیں

Mobeera Fatima

پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment