Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

روس کیخلاف جنگ ، نیٹو یوکرین کو 43 ارب ڈالر کی فوجی امداد دے گا

نیٹو نے روس کے خلاف جنگ کیلئے یوکرین کو اپنے دفاع کے لیے 43 ارب ڈالر کی فوجی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی زیر صدارت واشنگٹن میں نیٹو کے اجلاس میں یوکرین کو مغربی فوجی اتحاد میں رکنیت کے لیے باضابطہ طور پر ایک “ناقابل واپسی راستے” پر گامزن کرنے کا اعلان بھی کیا۔

نیٹو میں شامل ممالک نے یوکرین کی سکیورٹی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے انفرادی اور اجتماعی اقدامات کے اعلان بھی کیے۔

امریکا، نیدرلینڈز اور ڈنمارک نے اعلان کیا کہ ایف 16 لڑاکا طیارے رواں موسم گرما میں ہی یوکرین کے پائلٹس کے حوالے کیے جائیں گے جبکہ امریکا نے یورپ کو روس سے درپیش خطرات کے باعث 2026 تک جرمنی میں دور تک مار کرنے والے میزائل نصب کرنے کا اعلان کیا۔

Related posts

ذوالفقار بھٹو جونیئر کی سیاست میں آنے کی تیاریاں، تصدیق کر دی

Mobeera Fatima

مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ، علی وزیر جیل منتقل

Mobeera Fatima

عادل راجہ کی 10 ہزار پاؤنڈ جرمانہ معافی کی اپیل مسترد

admin

Leave a Comment