Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ڈیری اینڈکیٹل فارمرز کا دودھ کی قیمت فی لٹر 300 روپے کرنے کا مطالبہ

کراچی کے ڈیری اینڈکیٹل فارمرز نے کمشنر کراچی سے دودھ کی قیمت فی لٹر300 روپے کرنے کا مطالبہ کردیا۔

دودھ فروشوں اور انتظامیہ میں دسمبر تک قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر معاہدہ طے پاچکا ہے، دودھ فروشوں نے کمشنر کراچی سے دسمبر تک دودھ 220 روپے فی لٹر کا معاہدہ کیا ہوا ہے۔

ڈیری فارمرز نے کمشنر کراچی سے معاہدہ ختم کرکے قیمتوں میں اضافے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دودھ کی قیمت میں 80 روپے کا اضافہ کرکے 300 روپے فی لٹر کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

ڈیری اینڈکیٹل فارمرز کی جانب سے کمشنر کراچی سے دودھ کی قیمت کے نئے نوٹیفکیشن کی درخواست کی گئی ہے۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں گھروں کی تعمیر کیلئے 15 لاکھ روپے تک بلاسود قرضہ، مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے

Mobeera Fatima

شادی کی تقریبات پر بھی ٹیکس عائد

Mobeera Fatima

بھارتی ٹیم پاکستان کیوں جائے؟ وہاں روز حادثات ہوتے ہیں، ہربھجن سنگھ

Mobeera Fatima

Leave a Comment