Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو کرائینگے ، الیکشن کمیشن کی ہائیکورٹ کو یقین دہانی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی ، الیکشن کمیشن نے عدالت کو 29 ستمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کے لیے الیکشن ایکٹ میں ترمیم بھی ضروری ہے، مخصوص نشستوں سے متعلق معاملات بھی کلیئر نہیں ہیں۔

الیکشن کمیشن نے عدالت کو یقین دہائی کرائی کہ اس حوالے سے اگلے 2 ہفتوں میں 2 نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے جائیں گے۔

Related posts

سپریم کورٹ کی سمت تبدیل کر کے انصاف کی فراہمی بہتر کی جاسکتی ہے، چیف جسٹس

Mobeera Fatima

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں

Mobeera Fatima

پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء نافذ العمل ہو گیا ، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment