Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں 80 ہزار کی حد برقرار ، ڈالر مہنگا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 209 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس سے انڈیکس 80 ہزار419 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

واضح رہے آج پیر کو کاروبار کے آغاز سے کچھ دیر قبل اسٹاک ایکسچینج کی چوتھی منزل پر اسٹاک ایجنٹ کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر فائر فائٹرز نے قابو پا لیا۔

آتشزدگی کے واقعے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کاعمل ایک گھنٹے کیلئے روکا گیا ، انتظامیہ کے مطابق  آئی ٹی سسٹم کو بہتر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر2 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 40 پیسے ہو گئی ، گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن ڈالر کا ریٹ 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Related posts

اے پی ایس حملے میں گٹھ جوڑ موجود تھا تو فوجی عدالت میں ٹرائل کیوں نہیں ہوا؟ آئینی بینچ

Mobeera Fatima

ریکارڈ ساز کاروباری ہفتہ ، 2 ارب 4 کروڑ شیئرز کا کاروبار

Mobeera Fatima

امریکی تاریخ میں ملک بدری کا سب سے بڑا پروگرام شروع کرکے سرحد کو محفوظ بنائیں گے ، ڈونلڈ ٹرمپ

Mobeera Fatima

Leave a Comment