Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہم کی جائیں ، تحریک انصاف کا صدر اور وزیر اعظم کو خط

تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے صدر مملکت اور وزیراعظم کو خط ارسال کر دیا۔

جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے ارسال کردہ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں اور انہیں لوگوں سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔

خط میں مزید  کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں میں کیوں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے؟ بانی پی ٹی آئی کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ،انہیں جیل میں سہولیات نہ دی گئیں تو اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے اڈیالہ جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی کا الزام عائد کر کے بھوک ہڑتال پر جانے کا عندیہ دیا تھا۔

Related posts

پی ٹی آئی کارکنان چیک کریں، بشریٰ بی بی کہیں “دو نمبر گیم” تو نہیں کھیل گئیں، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

انٹرنیشنل لیگ میں فخر زمان کی شاندار بیٹنگ، ٹیم کو فتح دلا دی

Mobeera Fatima

اندرون و بیرون ملک فضائی آپریشن اپنے شیڈول کے مطابق جاری ہے، پی آئی اے

Mobeera Fatima

Leave a Comment