Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ایران صدارتی انتخابات ، اصلاح پسند مسعود پزشیکان نے میدان مار لیا

ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج کے مطابق اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان نے میدان مار لیا۔

غیرسرکاری اعداد و شمار کے مطابق صدارتی امیدوار مسعود پیزشیکان نے ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔ جبکہ ان کے مخالف امیدوار سعید جلیلی کو ایک کروڑ 30 لاکھ ووٹ ملے

ایرانی وزارت داخلہ نے مسعود پزشیکان کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رن آف مرحلے میں تقریباً 3 کروڑ ایرانی شہریوں نے ووٹ کاسٹ کیا ، صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں ٹرن آؤٹ تقریباً 50 فیصد رہا جبکہ صدارتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 40 فیصد تھا۔

واضح رہے کہ 28 جون کو ایران میں صدارتی انتخاب منعقد ہوئے تھے، تاہم کوئی بھی امیدوار مطلوبہ 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہیں  کرسکا تھا جس کے بعد 5 جولائی کو صدارتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Related posts

ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ، 15رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

Mobeera Fatima

سہ ملکی سیریز، پاکستان اور افغانستان کے پوائنٹس برابر ہو گئے

Mobeera Fatima

2024 میں صنفی بنیاد پر تشدد کے 4112 کیسز رپورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment