محکمہ خوراک پنجاب نے گندم اور آٹے کی نقل و حمل کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گندم اور آٹے کی بین الصوبائی نقل و حمل پر کڑی نگرانی ہو گی ،ای پرمٹ کے بغیر کسی صورت گندم اور آٹا ترسیل کی اجازت نہیں ہوگی۔
صرف متعلقہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز ہی ای پرمٹس جاری کرنے کے مجاز ہوں گے،کیو آر کوڈڈ ای پرمٹس صرف لائسنس یافتہ ٹریڈرز اور آڑھتیوں کو جاری کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب کے ای پورٹل پر فلور ملز کو تفصیلات جمع کروانے کی اجازت ہوگی۔