Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پاکستان کے اویس منیر نے ایشین 6 ریڈ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

حسنین اختر نے احسن کو ہرا کرانڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

رپورٹ   !   عمران سہیل

پاکستان کے محمد حسنین اختر نے ریاض، سعودی عرب میں کھیلی گئی اے سی بی ایس ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

انٹرنیشنل ریفری نوید کپاڈیہ کے مطابق محمد حسنین اختر نے فائنل میں دفاعی چیمپئن ہم وطن احسن رمضان کو 4-3 فریمز سے شکست دی۔

بیسٹ آف سیون فریمز پر مشتمل فائنل حسنین نے تین کے مقابلے میں چار فریمز سے جیتا، ان کی جیت کا فریم اسکور 64-18، 10-55، 32-78، 67-16، 24-64، 94-20، 70-35 رہا۔

پاکستان نے دوسری مرتبہ ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ جیتی ہے۔ گزشتہ برس ایران میں منعقدہ چیمپئن شپ میں احسن رمضان نے ایران کے میلاد پورالی کو شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی۔

بعد ازاں پاکستان ہی کے اویس منیر نے ہانگ کانگ کے نینسن وان 6-3 فریمز سے ہرا کر ایشین 6 ریڈ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ان کی جیت کا فریم اسکور 65-0، 26-35، 36-27، 20-38، 65-0، 45-13، 60-08, 0-34 اور 46-37 رہا۔

Related posts

افغانستان کے بائولر نوین الحق کے اوسان خطا ، 13 گیندوں کا اوور کرا ڈالا

Mobeera Fatima

چیمپئنز ٹرافی ، بڑی تعداد میں بھارتی فینز کو ویزا دینے کی تیاریاں

Mobeera Fatima

حج کیلئے گئی ثانیہ مرزا اور ثنا خان نے عمرہ ادا کر لیا

admin

Leave a Comment