Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

روہت شرما اور کوہلی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا حصہ ہونگے، جے شاہ کی تصدیق

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے مطابق روہت شرما اور ویرات کوہلی چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلنے کے لیے پاکستان آئیں گے۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے اپنے حالیہ بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ریٹائر ہونے والے ویرات کوہلی اور روہت شرما اگلے سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کریں گے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) سے بات کرتے ہوئے جے شاہ کا کہنا تھا کہ ‘دونوں سینیئر کھلاڑی پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ون ڈے ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گے۔’

انہوں نے کہا کہ ‘میں چاہوں گا کہ بھارت ہر ٹائٹل جیتے، ہمارے پاس سب سے بڑی بینچ سٹرینتھ ہے، اس ٹیم کے صرف تین کھلاڑی زمبابوے جا رہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ہم تین ٹیمیں میدان میں اتار سکتے ہیں۔

بی سی سی آئی سیکریٹری نے مزید کہا کہ جس طرح سے یہ ٹیم ترقی کر رہی ہے، ہمارا ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل اور چیمپئنز ٹرافی جیتنا ہے۔ وہاں بھی ایسا ہی اسکواڈ کھیلے گا، سینئرز وہاں ہوں گے۔

خیال رہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما نے ورلڈکپ 2024 کا ٹائٹل جیتنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

آئی سی سی کی جانب سے اب تک چیمپئنز ٹرافی کے فارمیٹ کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے۔ عین ممکن ہے کہ میگا ایونٹ کو 50 کے بجائے 20 اوورز تک محدود کردیا جائے۔

Related posts

کیا مودی آسٹریلیا جانے کے بجائے آسٹریا چلے گئے؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

Mobeera Fatima

ملک بھر میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

پنجاب کے کئی تعلیمی بورڈز کے میٹرک نتائج کا اعلان ، راولپنڈی میں طالبات نے میدان مار لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment