Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

متحدہ عرب امارات میں سورج آگ برسانے لگا، پارہ 50 ڈگری سے اوپر چلا گیا

متحدہ عرب امارات میں جون کے آخر میں سورج آگ برسانے لگا، درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ابو ظہبی میں کئی مقامات پر رواں ہفتے کے دوران درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ ابو ظہبی میں پیر کو درجہ حرارت 50.6 اور منگل کو دوپہر 2 بجے درجہ حرارت 50.3 اور ریکارڈ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یو اے ای میں گزشتہ کئی دنوں سے گرمی کی لہر برقرار ہے، اس دوران درجہ حرارت 49 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

یو اے ای میں گرمی کی شدید لہر کے باعث ڈاکٹرز نے شہریوں سے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور دن کے اوقات میں غیر ضروری باہر نکلنے سے بھی منع کیا جارہا ہے۔

Related posts

ایران میں 5.7 شدت کا زلزلہ

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بیماریاں پھیلنے لگیں

Mobeera Fatima

مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن امریکا کی ہر بات نہیں مان سکتے ، ایران

Mobeera Fatima

Leave a Comment