Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

گلبدین نائب کی انجری،ہنسی سے میری آنکھوں میں آنسو آرہے تھے، آسٹریلوی کپتان

آسٹریلیا کے کپتان نے بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں افغان کرکٹر گلبدین نائب کی انجری کے معاملے کو سب سے مزاحیہ چیز قرار دے دیا۔

مچل مارش نے گلبدین نائب کی انجری پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نےکرکٹ کے میدان پر اس سے پہلے ایسی مزاحیہ چیز نہیں دیکھی،ہنسی سے میری آنکھوں میں آنسو آرہے تھے۔

آخر میں اس کا کھیل پر کوئی اثر نہیں ہوا، ہم اس انجری پر ہنس سکتے ہیں اور یہ کمال تھا، ہم نے ایک گروپ کی شکل میں افغانستان والا میچ دیکھا اور یہ کمال کا میچ تھا، افغانستان بنگلہ دیش میچ میں کئی ٹوئسٹ آئے، ہم ٹورنامنٹ میں مزید کھیلنا چاہتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ چیزیں آپ کے ہاتھ میں نہیں ہوتیں اور اس کے لیے ہم خود اپنے آپ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، آخری وکٹ گرنے پر ہم ششدر رہ گئے تھے، افغانستان نے اچھی کرکٹ کھیلی اور سیمی فائنل میں پہنچنا ان کا حق بنتا ہے۔

Related posts

ابوظہبی پورٹس کا کراچی کی بندرگاہ میں 25 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے کی تاحال منظوری نہ مل سکی

Mobeera Fatima

پنجاب میں اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم

Mobeera Fatima

Leave a Comment