Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ:ایک اوور میں 38 رنز بن گئے

انگلینڈ کی ڈومیسٹک کاؤنٹی چیمپئین شپ کے دوران اسپنر شعیب بشیر کو ایک اوور میں 38 رنز پڑگئے۔

سرے اور سیسٹر شائر کے درمیان جاری میچ میں ڈین لارنس نے شعیب بشیر کے ایک اوور میں 5 چھکے لگائے، جس میں 4 چھکے اسٹریٹ جبکہ پانچواں چھکا مڈ وکٹ پر سلوگ سویپ کی صورت میں لگایا۔

شعیب بشیر نے ایک نوبال بھی کی جس کے باعث 2 اضافی رنز بن گئے بعدازاں ایک وائیڈ بال کی جو وکٹ کیپر سے مس ہوکر باؤنڈری لائن پر چلی گئی اور اضافی 5 رنز بن گئے۔ لارنس نے اننگز کے 128ویں اوورز سے قبل اپنی سنچری مکمل کی ۔

ڈین لارنس نے 223 گیندوں پر 175 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 16 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔شعیب بشیر نے پہلی اننگز میں 38 اوورز کئے اور 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Related posts

وسیم اکرم کا فارم میں واپسی کیلئے بابراعظم کو مفید مشورہ

Mobeera Fatima

اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی ، سری لنکن اسپنر اوین جیا وکراما پر ایک سال کی پابندی

Mobeera Fatima

شہباز نے عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش کی، انکے کسی رہنما نے جواب نہ دیا، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

Leave a Comment