Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

حکومت کیساتھ مذاکرات ، پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت کے بعد  پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے بجٹ پر ووٹ دینے سے متعلق تاحال فیصلہ نہیں ہوا تاہم چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تمام ارکان قومی اسمبلی کو بجٹ اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ، جس پر ارکان نے اجلاس میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور حکومت سازی کے وقت ہونے والے معاہدہ پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی بیٹھک آج دوبارہ شیڈول ہے، فریقین تمام معاملات پر اتفاق رائے کے بعد تحریری معاہدہ بھی کریں گے۔

Related posts

امریکہ نے ایرانی ڈرون نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دیں

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 44 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ، 81 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment