Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

شاہ رخ خان کی کمپنی نے نوکری کی جھوٹی آفرز سے متنبہ کر دیا

شاہ رخ خان کی فلم پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے ملازمت کی جھوٹی آفرز کے خلاف انتباہ جاری کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ میں ملازمتوں کے مواقع کے بارے میں صرف آفیشل چینلز کے ذریعے بتایا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم واضح طور پر یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نوکریوں کے مواقع سے متعلق کبھی واٹس ایپ یا دیگر دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تشہیر نہیں کرتی۔

پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ نوکریوں سے متعلق ہمیشہ آفیشل چینل کے ذریعے بتایا جاتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ میں نوکریوں سے متعلق جھوٹے پیغامات کی تشہیر کی جارہی تھی۔

ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ فلم پروڈکشن، ڈسٹری بیوشن اور ویژول ایفیکٹ کمپنی ہے جسے شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان نے 2002 میں قائم کیا تھا۔

Related posts

9 مئی مقدمات ، بشریٰ بی بی کی درخواست پر تفتیشی ٹیموں سے ریکارڈ طلب

Mobeera Fatima

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

Mobeera Fatima

”بل بل پاکستان“ پر گانا بنانے کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں پہنچ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment