Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عید کے تینوں روز عوامی خدمت کا ایک نیا ریکارڈ بنایا،مریم نواز

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے عیدالاضحی کے تینوں روز عوامی خدمت کا ایک نیا ریکارڈ بنایا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صفائی مہم میں شریک تمام میونسپل اداروں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، ضلعی انتظامیہ، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور عملے کو خراج تحسین پیش کیا، وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور سیکرٹری وزارت بلدیات محمد شکیل کے کام کو بھی سراہا۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا عید کے تین دن میں ستھرا پنجاب کی مہم نے ہر روز عوامی خدمت کا ایک نیا ریکارڈ بنایا، عیدالاضحی پر 72گھنٹے میں مسلسل صفائی، عرق گلاب ملے پانی سے سڑکوں، گلیوں اور راستوں کی دھلائی کر کے سرکاری مشینری نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔

وزیراعلی مریم نواز نے کہا آپ کے ٹیم ورک نے عوامی خدمت اور “یہ ممکن ہے” کی سنہری اور قابل فخر مثال قائم کر دی، بڑی عید پر صفائی کا بڑا سٹینڈرڈ بنا جسے قائم رکھنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا جامع نظام لا رہے ہیں، سب اپنی ذمہ داری نبھا کر ستھرا پنجاب کو حقیقت بنائیں گے، شہریوں اور میڈیا کا بھی شکریہ جن کے تعاون سے یہ ممکن ہوا، سب نے اپنی ذمہ داری خوب نبھائی جس کی وجہ سے نا ممکن ممکن ہوا، ستھرا پنجاب نعرہ نہیں رہا، پنجاب کی حکومت اور عوام نے کر کے دکھایا ہے۔

Related posts

ڈاکٹر شاہنواز کو جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا، وزیر داخلہ سندھ

Mobeera Fatima

دسمبر 2024 کی نسبت جنوری 2025 میں چینی کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا

Mobeera Fatima

آئرلینڈ سیریز کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment