Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

رکن اسمبلی فضل الٰہی مظاہرین کیساتھ دوبارہ رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں داخل ، بجلی بحال کرا دی

خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن فضل الہٰی مظاہرین کے ساتھ دوبارہ پشاور کے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں داخل ہو گئے۔

ترجمان پیسکو کے مطابق فضل الہٰی نے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن سے زبردستی 4 فیڈرز سے بجلی بحال کر دی ، مظاہرین نے زبردستی 4 فیڈرز آن کیے جو ہائی لاس فیڈرز میں شمار ہوتے ہیں۔

دوسری جانب فضل الہٰی نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تو دوبارہ احتجاج کریں گے ،لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا ہے۔ لوڈشیڈنگ جاری ہے، ہمارے بچے گرمی میں نہ جلائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی  فضل الہٰی نے پشاور کے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں داخل ہو کر 10 فیڈرز کی بجلی بحال کر دی تھی ، حکام کے مطابق بجلی بحال کرنے سے پیسکو کو 26 لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا۔

Related posts

ایل پی جی کی قیمت میں معمولی اضافہ

Mobeera Fatima

پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، تینوں حملہ آور مارے گئے

Mobeera Fatima

190 ملین پائونڈز کیس ، نیب نے خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دیدی

Mobeera Fatima

Leave a Comment