Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

امریکیوں سے شادی کرنیوالے لاکھوں غیر قانونی تارکین کو شہریت دینے کا اعلان

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے امریکی شہریوں سے شادیاں کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔

جو بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ بارڈر امیگریشن پر سیاست کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے، ان کی دلچسپی مسائل حل کرنے میں ہے۔

خبر رساں اداروں نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ جو بائیڈن کے نئے پروگرام سے ایسے غیر قانونی تارکین وطن فائدہ اٹھانے کے اہل ہوں گے جنہیں 17 جون تک امریکا میں 10 سال مکمل ہو چکے ہوں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں سے شادیاں کرنے والے تقریباً 5 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن اس پروگرام کے لیے اہل ہوں گے ،نئے پروگرام کے تحت 50 ہزار کے قریب 21 سال سے کم عمر کے امریکی شہریت کے حامل بچوں کے والدین بھی امریکی شہریت کے لیے اہل ہوں گے۔

واضح رہے جو بائیڈن نے 4 جون کو وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران عندیہ دیا تھا کہ آنے والے دنوں میں وہ امیگریشن سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات عمل میں لائیں گے۔

Related posts

بیلا روس کے صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش

Mobeera Fatima

پروسسنگ اور پیکڈ آٹا، دال، چاول ، چینی پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگے گا ، چیئرمین ایف بی آر

Mobeera Fatima

فرانس کے لوور میوزیم سے اربوں کے شاہی زیورات چرانے کے الزام میں مزید 4 افراد گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment