Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کام نہ کرنے والے افسران کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی

اسلام آباد کے بیوٹیفکیشن پلان میں تاخیر پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لیتے ہوئے ممبر ماحولیات سی ڈی اے کو فوری تبدیل کرنے کا حکم  دے دیا۔

اس حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کام میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔ کام نہ کرنے والے افسران کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں۔

محسن نقوی نے ممبر ماحولیات سی ڈی اے کو تبدیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسا افسر لگایا جائے جو اسلام آباد کے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد میں دن رات ایک کر دے۔

انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے کو ممبر ماحولیات کے عہدے پر محنتی اور باصلاحیت افسر تعینات کرنے کی ہدایت کر دی۔

Related posts

اساتذہ کی قلت ، بلوچستان میں 3 ہزار 694 اسکول بند

Mobeera Fatima

پرویز الہیٰ کا نام دوبارہ نو فلائی لسٹ میں شامل

Mobeera Fatima

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment