Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

انسانی اسمگلنگ کیس، سماجی کارکن صارم برنی کی درخواستِ ضمانت مسترد

انسانی اسمگلنگ اور دھوکا دہی کے کیس میں گرفتار سماجی کارکن صارم برنی کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی گئی۔

سٹی کورٹ کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں صارم برنی کے خلاف انسانی اسمگلنگ اور دھوکا دہی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے صارم برنی کی درخواست ضمانت پر وکلاء اور ایف آئی اے کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

دورانِ سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف مزید ثبوت جمع کرنے ہیں، ملزم کو ضمانت دی گئی تو وہ تفتیش پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ ملزم مسلسل جھوٹ کا سہارا لے رہا ہے، تفتیش کے دوران مزید انکشافات سامنے آئے ہیں

ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ بچی کی والدہ کا بیان ہے کہ بیٹی لینے کے لیے صارم برنی سے رابطہ کیا گیا لیکن صارم برنی نے والدہ کو بچی دینے سے انکار کردیا۔

بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور دھوکا دہی کیس میں گرفتار سماجی کارکن صارم برنی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

خیال رہے کہ 5 جون کو صارم برنی امریکی حکومت کی شکایت پر انسانی اسمگلنگ کے الزام میں کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیے گئے تھے۔

Related posts

سعودی ائیر لائن بروقت کارکردگی کے لحاظ سے عالمی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئی

Mobeera Fatima

مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ، ملتان میں انڈے سستے ہو گئے

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی پلس شروع کرنے کا فیصلہ

admin

Leave a Comment