Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

چیمپئنز ٹرافی کے میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ پی سی بی نے شیڈول آئی سی سی کو بھیج دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول حتمی منظوری کیلئے آئی سی سی کو بھیج دیا۔

شیڈول کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک کراچی ،لاہور اور راولپنڈی میں ہو گی، بھارتی ٹیم اپنے تمام میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی، ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 7 میچ لاہور میں ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم افتتاحی میچ اور ایک سیمی فائنل کی میزبانی کرے گا، کراچی میں مجموعی طور پر 3 میچز ہوں گے، راولپنڈی ایک سیمی فائنل سمیت 5 میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں 15میچز ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر کی جگہ جدید کارپوریٹ باکسسز بنائے جائیں گے، پوری بلڈنگ کو نہیں گرایا جائے گا کیونکہ ڈریسنگ روم حال ہی میں بنے ہیں اس لیے وہ اپنی جگہ موجود ہوں گے۔

فضل محمود اور عمران خان انکلوژر میں تماشائیوں کی گنجائش بڑھائی جائے گی اور موجودہ انکلوژر کے پیچھے سے انکلوژر کو مزید اونچا کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ لاہور، کراچی اور پنڈی اسٹیڈیم میں نئی ڈیجیٹل اسکرینز نصب کی جائیں گی، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی بلڈنگ کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا اور اسکور بورڈ کے ساتھ یونیورسٹی اینڈ پر نیا میڈیا سینٹر تعمیر کیا جائے گا۔

Related posts

بھارتی کرکٹر پرتھوی شا آؤٹ ہونے کے بعد ہوش کھو بیٹھے

Mobeera Fatima

آئی سی سی نے غیر قانونی بولنگ ایکشن پر آل راؤنڈر پر پابندی لگا دی

Mobeera Fatima

فٹبال کے میدان میں پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment