Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

امریکا سے شرمناک شکست؟ مصباح الحق نے وجہ بتا دی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے امریکا کے ہاتھوں پاکستان کی شرمناک شکست پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں نہیں لگا کہ میچ کہیں بھی ہمارے کنٹرول میں تھا۔

ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے ہوئے سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹاس ہوا پھر بیٹنگ شروع ہوئی، کہیں پر ایسا نہیں تھا کہ میچ پاکستان کے ہاتھ میں ہے اور ہم میچ جیت سکتے ہیں، میرے خیال میں اس پر بہت ساری باتیں ہوسکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 6 سے 7 مہینے میں جو کچھ ہوا ہے، میوزیکل چیئر جو چیئرمین شپ کی چلی، پھر کپتانی کی چلی، پھر بورڈ میں اپنے اپنے عہدوں کی چلی، ہر بندے نے کہا کہ میں لوٹ لوں جو کچھ میرے ہاتھ میں آجائے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہی بیٹنگ آرڈر کے مسئلے، وہی اسپن بالنگ کے مسائل، پلاننگ کے مسائل، سارے کے سارے جتنے بھی مسائل تھے، وہ سب ہمارے سامنے آئے، مزید کہا کہ آپ کو کنڈیشنز کہہ رہی ہیں کہ آپ کو اسپنر کھلاناہے، مگر آپ نے اسپنر بھی نہیں کھلایا، کوئی پلان نہیں تھا، بالنگ میں کوئی پلاننگ نہیں تھی،امریکا نے ہر چیز میں ہمیں مات دے دی۔

Related posts

قومی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچز لانے کے بعد انٹرنیشنل کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ

admin

قومی فاسٹ بائولر شاہین آفریدی کے گھر بیٹے کی ولادت

Mobeera Fatima

ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر میں تبدیلیاں ، چیمپئنز کپ ختم ، قائداعظم ٹرافی میں ٹیموں کی تعداد کم کر دی گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment