Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ندا یاسر حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئیں۔

ندایاسر نے جانے سے قبل اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں انہیں حجاب اور عبایہ میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں حج کے لیے روانہ ہورہی ہوں، مجھے اپنی دعاؤں میں لازمی یاد رکھیے گا۔

اداکارہ و میزبان نے اپنے دوست احباب اور چاہنے والوں سے مزید کہا کہ اس مبارک موقع پر، میرا پچھلا کہا سنا معاف کیجیے گا۔

شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے ندا یاسر کو حج کی ادائیگی کے لیے پیشگی مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ ندا یاسر اپنی زندگی میں پہلی بار حج کریں گی، وہ اس سے قبل عمرے کی سعادت حاصل کرچکی ہیں۔

Related posts

تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس 23 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر

Mobeera Fatima

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی جلسے کے لیے روٹ جاری کر دیا

Mobeera Fatima

ملک کے چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment