Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

میچ سے قبل اعظم خان سے کہا پرفارم کرو ورنہ فٹنس پر بات آئیگی، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بتایا ہے کہ میچ سے قبل اعظم خان کو کہا اگر پرفارم نہیں کرو گے تو تمہاری فٹنس پر بات آئیگی، شاداب کو بھی خود کال کی تھی۔

امریکا کے خلاف میچ کے بعد نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی کھلاڑی مشکل وقت سے گزرہا ہو، میں اسے بطور سینئر کال کرتا ہوں۔ کئی عرصے سے دیکھ رہا ہوں اعظم پر سوشل میڈیا پر بہت تنقید ہورہی ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ‘میں ابھی انگلینڈ میں ہوں، اعظم خان کو کالز بھی کی، ان کو فون پر میرا یہی میسج تھا کہ آپ پرفارم نہیں کرو گے تو آپ کی فٹنس پر بات آئے گی۔ یہ بات میں اعظم سے 8،9 سالوں سے کہہ رہا ہوں کہ آپ اپنی فٹنس بہتر کریں۔

سابق کپتان نے بتایا کہ انگلینڈ سے آخری میچ کے دوران میں نے خود شاداب کو کالز، میسج اور ویڈیو کالز کرکے ان کی غلطیاں بتائیں۔ مجھے آپ میں پہلے والا شاداب نظر نہیں آرہا، میں نے شاداب سے پریکٹس کی ویڈیوز بھی منگوائی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویڈیو دیکھنے کے بعد میں نے شاداب کو ٹپس دی تھیں اس کے بعد شاداب نے مجھے کہا تھا کہ ان کی باؤلنگ اور بیٹنگ میں بہتری آئی ہے۔ میں نے شاداب سے کہا تھا کہ آپ نے اب آگے بھی اسی پلان کو لے کر چلنا ہے۔

Related posts

ایشیا کپ، بھارتی کھلاڑیوں کو سابق پاکستانی کرکٹر سے ہاتھ ملانا پڑ گیا، حب الوطنی پر سوال؟

Mobeera Fatima

پاکستانی کرکٹر رضا حسن نے امریکا میں بھارتی لڑکی سے منگنی کر لی

Mobeera Fatima

پی ایس ایل کی ٹائٹل دوڑ آج سے دوبارہ شروع، زلمی کا کنگز سے ٹکراؤ

Mobeera Fatima

Leave a Comment