Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

میانوالی میں مسافر کوچ پر فائرنگ ، 3 افراد جاں بحق ، 6 زخمی

میانوالی میں مسافر کوچ پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کا واقعہ میانوالی کے علاقے عیسیٰ خیل میں کلور شریف کے مقام پر پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے ایک مسافر کوچ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی کے باعث پیش آیا،جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق مندہ خیل سے ہے جو کچہری عیسیٰ خیل سے واپس جا رہے تھے۔

Related posts

حکومت نے پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

ملک کی سب سے بڑی جماعت کو ختم کرنا اتنا آسان نہیں، سلمان اکرم راجا

Mobeera Fatima

اسلام آباد، اربن ایریا میں روٹی کی قیمت 18، رورل ایریا میں 16 روپے مقرر

admin

Leave a Comment