Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کراچی: بچھیا کی قربانی 20 ہزار روپے میں، قصابوں نے ریٹ لسٹ جاری کردی

کراچی کے قصابوں نے عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی جانور ذبح کرنے کی پہلے اور دوسرے روز کی ریٹ لسٹ جاری کردی۔

چیئرمین میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن ندیم قریشی کے مطابق عید کے پہلے دن بچھیا کی قربانی کا ریٹ 20 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح بکرے کی قربانی کے لیے 10 ہزار روپے جیب میں رکھا لازمی ہوں گے۔

ندیم قریشی کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کے پہلے روز اونٹ نحر کرنے کا نرخ 40 ہزار روپے رکھا گیا ہے۔

چیئرمین کے مطابق عید کے دوسرے اور تیسرے روز قربانی کا ریٹ تقریباً آدھا ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز کے مطابق عیدالاضحٰی 17 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بھی ذوالحج کا چاند 7 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کر رکھا ہے۔

Related posts

قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دیدی

Mobeera Fatima

تحریک انصاف میں کوئی اختلافات نہیں ، 8 ستمبر کا جلسہ ضرور ہو گا ، شوکت یوسفزئی

Mobeera Fatima

لوکل گورنمنٹ بل 2025ء منظور، نیا بلدیاتی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment