Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کراچی، سائٹ ایریا کی 90 گھنٹوں سے بجلی معطل، پیداواری سرگرمیاں بند

کراچی کے سائٹ ایریا کی 90 گھنٹوں سے بجلی معطل ہونے کی وجہ سے پیداواری سرگرمیاں بند ہوگئیں۔

سائٹ انڈسٹریل ایریا ایسوسی ایشن کے صدر کامران عربی کے مطابق کراچی کے سب سے بڑے سائٹ صنعتی ایریا میں صنعتوں کو بجلی کی فراہمی 4 روز معطل رہنے کے بعد بتدریج بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

محمد کامران عربی کا کہنا ہے کہ 30 فیصد صنعتوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ سے پیداواری سرگرمیاں مکمل طور پر بحال نہیں ہو پائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتوار کی شام کو ہارون آباد گِرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی کے باعث بڑی تعداد میں صنعتوں کو بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی تھی جس کے نتیجے میں پیداواری سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہوگئی تھیں۔

صدر ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ صنعتوں کو خطیر مالی نقصانات کا سامنا ہے جبکہ پیداواری سرگرمیاں بند ہونے سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ورکرز کا روزگار بھی متاثر ہوا ہے۔

Related posts

اسپیکر ایاز صادق کی مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات، اسلاموفوبیا کیخلاف کوششوں کو سراہا

Mobeera Fatima

پی آئی اے نے دو انٹرنیشنل روٹس پر کرایوں میں رعایت کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

پاکستان نے افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے امریکہ سے تعاون مانگ لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment