Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

رفح حملے میں امریکی بم استعمال ہونیکا انکشاف ، برازیل نے اسرائیل سے سفیر واپس بلا لیا

اسرائیلی فوج  نے رفح کے گنجان آباد علاقوں میں حملے تیز  کر دیئے ، بمباری اور ٹینکوں کی گولہ باری کے نتیجے میں مزید 37 فلسطینی شہید ہو گئے۔ شہداء کی تعداد 36 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے رفح کے گنجان آباد علاقوں میں ایمبولینس پر بموں سے حملہ کر دیا جس میں ریسکیو کارروائیوں میں شریک 2 اہلکار چل بسے۔

ادھر امریکی اخبارنے انکشاف کیا ہے کہ رفح میں پناہ گزین کے خیموں پر اسرائیلی حملے میں امریکی ساختہ بم استعمال ہوا ہے۔  جبکہ اسرائیل نے کہا ہے کہ غزہ جنگ مزید 7 ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔

دوسری جانب غزہ میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی اسرائیلی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے برازیل نے احتجاجاً تل ابیب سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔

Related posts

شمالی وزیرستان سے پولیو کیس سامنے آ گیا ، ملک بھر میں تعداد 14 ہو گئی

Mobeera Fatima

بڑی پوسٹ پر چھوٹا بندہ ہوگا تو نفرتیں جنم لینگی، وزیراعلیٰ آئین پڑھیں، گورنر کے پی

admin

راولپنڈی اور فیصل آباد خواتین جیلیں قائم کرنیکی منظوری ، اصلاحات کا پلان طلب

admin

Leave a Comment